41 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمعصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ...

معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ کارروائی ہے، میر علی مردان خان ڈومکی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نےخضدار کے طالب علموں کی بس پر دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف امن و امان پر حملہ ہے بلکہ ہر باشعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا واقعہ ہے، میر علی مردان ڈومکی نے شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے زخمی طلبہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی اس قسم کی بزدلانہ کارروائی کی جرات نہ کرے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599913

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں