معصوم لوگوں کو نشانہ بنا ناانسانیت پر حملہ ہے،دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، سینیٹرثناء جمالی

154
سینیٹرثناء جمالی

کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):سینیٹر ثناء جمالی نے مستونگ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا، ہفتے کوجاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا ہے،انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔