اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلندی کا مجرم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا، آج ڈالر کی قدر میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ڈالر 193 روپے پر عمران خان کی وجہ سے گیا، آئی ایم ایف معاہدے پر عمران خان نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت میں مل رہی ہے۔
جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں چار سال نالائقوں، نااہلوں، کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی، آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے، پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا جو آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مشکل فیصلے کئے جا رہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، اپنے عوام دشمن معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران خان کنٹینر پر چڑھے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی مقاصد کے لئے ملک کی معیشت اور عوام کو دائو پر لگانا غداری ہوتی ہے، آپ نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب اور معاشی تباہی کا حساب دیں