اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں، صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دوجھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان ۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا اس کی مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے، چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگادیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا۔
عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیا ۔ عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں۔ صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔