مغربی میڈیا سی پیک کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہاہے، چینی سفیر یاﺅجینگ

110
APP23-22 PESHAWAR: January 22 – Ambassador of Peoples Republic of China to Pakistan Mr. Yao Jing delivers a talk on “Belt and Road Initiative (BRI) and China-Pakistan Economic Corridor (CPEC) during his visit at Area Study Center (Russia, China and Central Asia) University of Peshawar. APP photo by Shaheryar Anjum

پشاور۔22جنوری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ جینگ نے کہاہے کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت 22 پراجیکٹس پر کام جاری ہے بدقسمتی سے مغربی میڈیا سی پیک کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہاہے بعض لوگوں کی نظر میں سی پیک پاکستان کو کنٹرول کرنے کا ماڈل ہے چین کی خارجہ پالیسی کسی ملک کو کنٹرول کرنے کی نہیں پاکستانی عوام کوکم از کم چین کو سمجھنا ہوگا ۔ ایریاسٹڈی سنٹرپشاوریونیورسٹی میں ون بیلٹ ون روڈ کے موضوع پر مذاکرے میں سوالات کاجواب دیتے ہوئے چینی سفیر یاﺅجینگ نے کہاکہ چین کے پاکستان کے ساتھ کئی عشروں پرمحیط تعلقات ہیں چین کبھی بھی پاکستان کی معاشی وتجارتی منڈیوں پر قبضہ نہیں کرناچاہتا بلکہ چین کی خواہش ہے کہ پاکستان معاشی طور پر اپنے پاﺅں پرکھڑاہواور اس متعلق مغربی پروپیگنڈے کے خلاف دونوںممالک کو اکٹھے ہوکرکام کرناہوگا۔ 2001ءمیں گوادرپورٹ پر کام کاآغاز ہوا اور اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ یہاں سے معاشی سرگرمیوں کاآغازکیاجاسکتاہے2004میں دونوں ممالک کے مابین اتفاق ہوا کہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلئے پاکستان اور چین گوادرپورٹ استعمال کرینگے 2011ءمیں سی پیک معاہدے کو حتمی شکل دی گئی اور کام کاآغاز ہوا چین نے اپناپہلاکرین گوادرکی تعمیر کےلئے بھجوایا اور منصوبے کے آغاز کےلئے 14ارب ڈالرکی سبسڈی دی پاکستان کی خواہش پر چائنہ نے وہاں تعمیراتی کام کاآغازکیا اس وقت مغربی ممالک پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ چین پاکستان کی تجارتی منڈیوں اور دیگرمراکزپرقبضہ کرناچاہتاہے چین اور پاکستان کی کئی عشروں پرمحیط تعلقات ہیں جس کاآغاز1960سے ہواتھا ہم کیوں پاکستان کو کنٹرول کریں تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ مغربی پروپیگنڈے میں آنے کے بجائے وہ پہلے چائنہ کوسمجھےں اوردوسروں کی منفی باتوں پر کان نہ دھریں انہوں نے کہاکہ اسوقت سی پیک کے تحت22منصوبوں پرکام کاآغازہوچکاہے جس میں70ہزارپاکستانی اورفقط دس ہزار چائنیز کام کررہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ یہاں روزگار کے مزید مواقع پیداکئے جائیں جس میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ چین بین الاقوامی تجارت کے اصولوں کو جانتاہے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کوتجارتی طور پر استحکام ملے اور پاکستان خطے میں معاشی اور دیگر میدانوں میں اپنے پاﺅں پرکھڑاہو ،چینی سفیر نے مزیدبتایاکہ پاکستان خصوصاًخیبرپختونخوامیں تجارتی زونزکی تعمیرکے متعلق بہت جلدکام کاآغازہوجائے گا سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اوراس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنارکرناصرف چین نہیں بلکہ پاکستان کی بھی خواہش ہے جس کے لئے مختلف میدانوں میں کام ہورہاہے اس کو صرف سڑک کانام دیناغلط ہے ،چین چاہتاہے کہ اس منصوبے سے پہلے ہی پاکستان میں سکلڈلیبر پیداکئے جائیں تاکہ تجارتی سرگرمیاں اور تعمیراتی کام بہترین اندازمیں پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے ،چین صرف تجارتی مقاصدتک محدود نہیں بلکہ خطے میں امن کےلئے بھی کوشاں ہے اورچاہتاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین بہترین تعلقات قائم ہوں انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ داعش صرف افغانستان اورپاکستان کا نہیں پورے خطے کے امن کا دشمن ہے جس کو کسی بھی صورت نظراندازنہیں کیاجاسکتاداعش کے خلاف تمام قوتیں ایک صفحے پرہیں افغانستان میں حالیہ طالبان امریکہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن کاخواب شرمندہ تعبیرہو۔اگروہاں پر امن وامان کاقیام ہوجاتاہے توپھرتمام قوتیں داعش کے خلاف متحد ہوکر انکاصفایاکرسکتی ہیں ۔