اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اورمغربی یورپ کے ممالک کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات میں 30.12 فیصد کااضافہ جبکہ درآمدات میں 22.17 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست تک کی مدت میں بیلجئیم، فرانس، جرمنی،نیدرلینڈ، سویٹزرلینڈ اورمغربی یورپ کے دیگرممالک کو495.73 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.12 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کو 380.97 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اگست کے مہینہ میں مغربی یورپ کے ممالک کو260.60 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جوجولائی میں 235.12 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 184.72 ملین ڈالرتھی۔
مالی سال 2022 میں مغربی یورپ کے ممالک کو 2.733 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مغربی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22.17 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
جولائی اوراگست میں مغربی یورپ کے ممالک سے 563.89 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 688.95 ملین ڈالرتھی۔ اگست میں مغربی یورپ کے ممالک سے 274.82 ملین ڈالرکی درآمدات ہوئیں جوجولائی میں 289.06 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 347.91 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں مغربی یورپ کے ممالک سے 4.349 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=331593