37.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومتجارتی خبریںمقامی آٹو انڈسٹری کے تحفظ کے لیے مجوزہ 15 فیصد کسٹم ڈیوٹی...

مقامی آٹو انڈسٹری کے تحفظ کے لیے مجوزہ 15 فیصد کسٹم ڈیوٹی کا فیصلہ واپس لیا جائے، افتخار علی ملک

- Advertisement -

لاہور۔25مئی (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقامی آٹو انڈسٹری کے تحفظ کے لیے مجوزہ 15فیصد کسٹم ڈیوٹی کے فیصلے کو واپس لے۔ اتوار کو یہاں پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررزکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اپنی صنعتوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور مقامی صنعتوں کی ترقی کے لیے نقصان دہ ٹیکس کبھی نہیں لگاتے۔

انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس ڈیوٹی سے آٹو پارٹس کی پیداواری لاگت اور پیداواری صنعت پر شدید اثر پڑے گا۔ انہوں نے پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا کہ مقامی پیداوار،روزگار کے تحفظ اور آٹو سیکٹر کے فروغ کے لیے مجوزہ ڈیوٹی واپس لی جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601119

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں