لاہور۔5 جولائی(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں جمعہ کے روز اشیائے خوردونوش کے جاری کردہ بھاﺅ اس طرح ر ہے۔ چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا130 تا 140 روپے فی کلو ، چینی72 روپے اور گڑ70 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح سفید چنا 132 روپے، سیاہ چنے98 ، دال چنا 108روپے سے106 ، مونگ ثابت160، دال مونگ دھلی ہوئی165 روپے، ماش ثابت 145روپے، دال ماش دھلی ہوئی 165روپے اور بیسن 108روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔