مقامی مارکیٹ میں فی کلو اشیائے خورونوش کے بھاﺅ

70
Pakistan Bureau of Statistics

لاہور۔9 اکتوبر(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں بدھ کے روز اشیائے خورونوش کے جاری کردہ بھاﺅ اس طرح ر ہے۔ چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا135 تا 150 روپے فی کلو ، چینی74 روپے اور گڑ110 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح سفید چنا 105 روپے، سیاہ چنے100 ، دال چنا 108روپے سے110 ، مونگ ثابت150، دال مونگ دھلی ہوئی160 سے 165 روپے، ماش ثابت 140روپے، دال ماش دھلی ہوئی 165روپے اور بیسن 110سے 112روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔