28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںمقبوضہ جموں و کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا...

مقبوضہ جموں و کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا نفاذ بھارتی ظلم اور بربریت کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا نفاذ بھارتی ظلم اور بربریت کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے گذارش کرتے ہیں کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور خصوصی نمائندہ برائے مسئلہ کشمیر "کا تقرر کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126806

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں