سرینگر ۔ 8 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے برف پر بھی آزادی کے حق میں نعرے رقم کر کے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنے جذبات کا بھر پور اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں برف کی موٹی تہہ جمتے ہی لوگوں نے اس پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میںنعرے لکھ دیے اور میں انہیں سماجی را بطوں کی سائیٹس فیس بک وغیرہ پر اپ لوڈ کر دیا۔ ایک نوجوان نے برفانی پتلے کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کی ہے جس پر اس نے ”مجھے پیلٹ مت مارو“ کے الفاظ رقم کر دیے ہیں جبکہ ایک اور پتلے کے دائیں کندھے پر پاکستانی پرچم رکھ کو اس پر”کشمیر کو آزاد کرو“ کا نعرہ لکھاہے۔