مقبوضہ کشمیر ، نوجوانوں کی شہادت پر آج مکمل ہڑتال ہے،

115

سرینگر ۔06مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر میں چار بے گناہ نوجوانوں کے شہادت پر آج پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 3 نوجوانوں کو ہفتے کے روز سرےنگر کے علاقے چھتہ بل مےں محاصرے اور تلاشی کی اےک پرتشدد کارروائی کے دوران شہےد کےاتھا۔بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ایک اور نوجوان کوصفا کدل مےں کچل کر شہےد کردےاتھا۔ہڑتال کی کال سےد علی گےلانی ،مےرواعظ عمر فاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ حرےت قےادت نے دی ہے۔سرینگر اور دیگر تمام چھوٹے بڑے قصبوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔