سرینگر ۔ 6 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگوںنے ضلع شوپیاں کے گاﺅںصفانگری اور آﺅنیورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوانوں محمد ادریس سلطان اور عامر حسین راتھر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو فوجیوںنے منگل کی صبح سویرے ضلع کے علاقے صفانگری میںتلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کردیا تھا۔ صفانگری اور آﺅنیورہ میںہزاروں افراد نے نوجوانوں کی تدفین میں میں شرکت کی۔ شرکاءنے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی سرینگر میں اپنی رہائش گاہ سے جنازے کے شرکاءسے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ محمد سلطان صفانگری شوپیاں جبکہ عامر حسین آﺅنیورہ کا رہائشی تھا ۔