مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے 29 ستمبر تک نیا احتجاجی کلینڈر جاری کردیا

144

سرینگر ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی کشمےر مےں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہرےوں کے قتل عام کےخلاف احتجاجی کیلنڈر میں29ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںجاری کئے گئے احتجاجی کلینڈر میں مقبوضہ کشمیرمیںآزادی کے حق میں مارچ، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے شامل ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے بھی احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی گئی ہے