سرینگر ۔ 16 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران پلوامہ اور بارہمولہ میں آٹھ شمیری نوجوان شہید کر دیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے تین نوجوانوں نصیر پنڈت، عمر میر اور خالد احمد کو ضلع پلوامہ کے علاقے ڈالی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید جبکہ ایک مکان کو تباہ کیا۔ ڈالی پورہ میں ہی پر امن مظاہرین پر فوجیوں کی فائرنگ سے رئیس احمد ڈار نامی ایک اور نوجوان شہیدجبکہ اسکا بھائی یونس احمد ڈار زخمی ہو گیا۔ یہ دونوں فوجیوں کی طرف سے تباہ کیےگئے مکان کے مالک کے بیٹے بتائے جا رہے ہیں ۔ ادھر شوپیان کے علاقے ہاندیو میں بھارتی فوج کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تین مزید کشمیری نوجوں شہید ہوگئے قبل ازیں پلوامہ کے علاقے ڈالی پورہ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے تھے۔ضلع بارہمولہ میں پٹن کے علاقے چھنہ بل میں13مئی کو بھارتی فورسز کی پر تشدد کارروائی میں زخمی ہونیوالا 23سالہ کشمیری نوجوان ارشد احمدڈار آج صورہ ہسپتال سرینگر میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔نوجوانوںکی شہادت پر پر پلوامہ میں زبردست مظاہرے کیے گئے ۔ مظاہرین اور بھارتی فورسز اہلکاروںکے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ پلوامہ اور اسکے ملحقہ ضلع شوپیاںمیںمکمل ہڑتال بھی کی گئی۔انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کر دیا جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔دریں اثنا ہندو انتہا پسندوں نے جموںخطے کے علاقے بدھرواہ میں ایک مسلم نوجوان نعیم احمد شاہ کو گولیاں مار کر قتل جبکہ دو نوجوانوںکواس وقت زخمی کر دیا جب وہ مویشیوں کے ہمراہ اپنے آبائی محلے قلعہ جا رہے تھے۔ بھارتی پولیس نے نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ انتظامیہ نے بعد میں بدھرواہ میں کرفیو نافذ کر دیا اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے طلباءکو آزادجموںوکشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے روکنے کی کی شدید مذمت کی ہے۔ادھر مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی تازہ لہر کے خلاف کل مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ مشترکہ حریت قیادت نے افسوس ظاہر کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باوجود قتل عام کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ممتاز آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول (Hawal)کی برسیوں کے سلسلے مقبوضہ علاقے میںہفتہ شہادت ہفتے کے روز سے شروع ہو گا۔