مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیئے، تعداد 22 ہو گئی

73

سرینگر ۔ 27 نومبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران کولگام اور پلوامہ کے اضلاع میں مزیدچار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منگل کوبھارتی فوجیوں نے تین نوجوانوں کوکولگام کے علاقے ریڈونی اور ایک کو پلوامہ کے علاقے ترال میںتلاشی اور محاصرے کارروائی کے دوران شہید کیا۔جس سے جمعہ سے اب تک شہید ہونے والے نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر22 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اوردو زخمی ہو گئے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔نوجوانوںکی شہادت پر احتجاج کیلئے لوگ ریڈونی اور اس کے ملحقہ علاقوں اور کولگام قصبے میں سڑکوں پر نکل آئے اور پر امن احتجاجی مظاہرے کئے ۔