مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوںنے بانڈی پورہ میں 5نوجوان شہید کر دیے،

175

سرینگر ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تارہ کارروائی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں پانچ نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سملر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوںنے سملر کو جمعرات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔ قابض فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کو شام گئے تک جاری رہنے والی تلاشی کی کارروائی کے دوران پانچ نوجوان شہید کر دیے۔