مقبوضہ کشمیر، نوجوانوں کی شہادت پر چاڈورہ میں ہڑتال، شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

93

سرینگر ۔ 23 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت پر ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں اتوار کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علاقے میں تمام بازار بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت انتہائی کم تھی ۔ فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ہفتے کی شام کوضلع کے علاقے حیات پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔