سرینگر۔ یکم دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گےلانی ،میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے آئندہ ہفتے کے لیے نیا احتجاجی کیلنڈر جاری کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی کیلنڈ رمیںکل (جمعہ سے) 8 دسمبرتک کے لیے احتجاجی پروگرام جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کل (جمعہ کو) تما م تحصیل ہیڈکوارٹر وں کی طر ف آزادی مارچ ہوگا۔نظربند کشمیریوں کے ساتھ قابض انتظامیہ کے انتقامی رویے کو اجاگر کیا جائے گااور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔