مقصود پٹواری کے اکائونٹ میں چار ارب کب، کہاں اور کیسے آئے، میاں جی کو بتانا پڑے گا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

87
مقصود پٹواری کے اکائونٹ میں چار ارب کب، کہاں اور کیسے آئے، میاں جی کو بتانا پڑے گا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک تحریک چھوڑ دس لے آئے لیکن مقصود پٹواری کے اکائونٹ میں چار ارب روپے کب، کہاں اور کیسے آئے، میاں جی کو بتانا پڑے گا۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ زرداری بھی دوڑ لگا لیں اور میاں جی بھی، کسی طور بھی پیسے معاف نہیں ہونے، قوم کا پیسہ ہے، قومی خزانے میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ساتھ رہے گی۔