ملائشیاءکے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ (کل) سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ

82

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ملائشیاءکے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیر محمدکل( جمعرات سے) پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ ملائشیاءکے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں متعدد اہم کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ ملائشیاءکے وزیراعظم 23 مارچ کویوم پاکستان پریڈ کے مہمان اعزاز ہوں گے۔ملائشیاءکے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کی مصروفیات میں صدرپاکستان سے ملاقات، وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات اوربعدازاں وفود کی سطح پربات چیت شامل ہے۔دونوں وزرائے اعظم پاکستان میں آٹو موبائل اورٹیلی مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوآفسران کے گول میز مذاکرے سے خطاب بھی کریں گے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ وزیراعظم مہاتیرمحمد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اوردوستانہ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اس دورے میں دونوں ممالک اورعوام کے استفادہ کیلئے معیشیت، تجارت، سرمایہ کاری، اوردفاعی تعلقات میں اضافہ پرتوجہ مرکوزرہے گی۔