ملائشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی
کوالالمپور۔ 19 مئی (اے پی پی) اضافی پیداوار اورتکنیکی فروخت کی وجہ سے ملائشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔برسا ملائشیا ڈیرویٹوایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 1.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 2561رنگٹ یا 633ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر68295لاٹس کا کاروبار ہوا۔