ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ایوان صدر پہنچنے پر نہایت پرتپاک استقبال

113
APP89-22 ISLAMABAD: March 22 - Prime Minter of Malaysia Dr Mahathir Bin Mohamad being presented a bouquet by children on his arrival at Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد جمعہ کو ایوان صدر پہنچے تو ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر ان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دو بچوں نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو گلدستے پیش کئے۔ بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔