ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

63

کوالالمپور۔05مئی (اے پی پی)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سپلائی میں کمی کا امکان ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جولائی کے لیے سودے 0.34 فیصد بڑھ کر 2343 رنگٹ (594.82 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34555 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔