کوالالمپور ۔10 نومبر(اے پی پی)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سویاآئل کے نرخوں میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری کے لیے سودے 2.1 فیصد کم ہوکر 2042 رنگٹ (488.75 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 54556 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔