ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

97

کوالالمپور ۔ 29 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ پروڈکٹ کی محدود سپلائی ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کیلئے سودے 1.5 فیصد بڑھ کر 3077 رنگٹ (689.9 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔مارکیٹ میں 25 ٹن وزن کی حامل 38737 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو کہ 2015 ءکی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔