کوالالمپور۔ 2 اپریل (اے پی پی)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مارچ کی بہتر برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے تاہم بڑھتی پیداوار کے باعث نرخوں میں اضافہ محدود رہا۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جون کے لیے سودے 0.3 فیصد بڑھ کر 2113 رنگٹ (518.02 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔