ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

73

کوالالمپور ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جولائی کیلئے سودے 0.2 فیصد کم ہوکر 2498 رنگٹ (567.34 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 53849 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔