کوالالمپور۔ 27 جنوری(اے پی پی) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔ گزشتہ روز برسا ملائیشیاءڈیرویٹو ایکسچینچ کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 1.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 3087رنگٹ یا691.31ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 47090لاٹ کا کاروبار ہوا ۔