ملائیشین پام آئل کی قیمتوںمیں کمی

107

کوالالمپور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشین پام آئل کی قیمتوںمیں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیروٹیو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوںمیں 0.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2789رنگٹ یا 666.91ڈالر فی ٹن میں طے پائے گئے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 55.748لاٹس کا کاروبار ہوا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق رنگٹ کی قدر میں کمی کی وجہ سے ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔