ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

80

کوالالمپور ۔ 27 فروری (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ پروڈکٹ کی طلب اور متبادل آئلز کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے مئی کے لیے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2540 رنگٹ (651.12 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 44696 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔