کوالالمپور۔11دسمبر (اے پی پی):ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوںمیں 1.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ نومبر کے دوران کم سپلائی ہے تاہم دسمبر کے دوران کم برآمد کے امکان پر قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کے لیے سودے 47 رنگٹ (1.4 فیصد) بڑھ کر 3405 رنگٹ (838.67 ڈالر) ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔