30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان ، زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم،چھ افراد زخمی

ملتان ، زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم،چھ افراد زخمی

- Advertisement -

ملتان۔ 30 اپریل (اے پی پی):ملتان میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین تصادم، چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک واقعہ بدھ کے روز 17 کسی کے قریب بستی جھک بلوچ میں پیش آیا۔ جس میں دو گرو پوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ اظہر ولد بشیر،18 سالہ نوید ولد صدیق،چالیس سالہ شاکر ولد نزیر،32 سالہ عامر ولد نزیر ،55 سالہ اجمل ولد نور محمد،30 سالہ اختر ولد اکرم زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔عینی شاہدین کے مطابق دو مقامی برادریوں کے افراد میں زمین کے تنازع پر لڑائی کے دوران فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے اور وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590339

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں