ملتان ، کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ، دونوجوان جاں بحق

91
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ملتان میں نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اڈہ بلی والا،دولے والی پل مویشی منڈی کے قریب پیش آیا۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ عبداللہ ولد مقبول اور 20 سالہ محمد اصغر ولد رمضان کے نام سے ہوئی ہے،جو خیرالمدارس کے طالبعلم تھے۔ریسکیو ٹیم اور متعلقہ پولیس اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچے۔

پولیس کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ نامعلوم کار سوار کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔