ملتان ۔ 05 مئی (اے پی پی):ملتان میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے موقع پرسکیورٹی کےفول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریجنل پولیس آ فیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر ملتان ریجن پولیس نے ہر بین الاقوامی ایونٹ میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہےاور اس بار بھی شہریوں کے تحفظ اور تفریح کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تیاری کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کا عزم ہے کہ ایسے ایونٹس کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھی جائے تاکہ شہری بلاخوف و خطر کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔بعد ازاں آ ر پی او نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے سید عامر حسن گیلانی کو ترقی کے بیج لگائے ور انہیں اپنے فرائض منصبی مزید بہتر طور پر سر انجام دینے کی تلقین کی ۔رینک لگانے کی تقریب میں ایس پی لیگل شعبان محمود، ڈی ایس پی لیگل محمد افتخار بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592848