13.8 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومضلعی خبریںملتان شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،58گھروں سمیت دیگر اہم مقامات...

ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،58گھروں سمیت دیگر اہم مقامات کی چیکنگ،دو ملزمان گرفتار

- Advertisement -

ملتان۔ 15 مارچ (اے پی پی):سی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امن و امان کے حوالے شہر اولیاء کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر شبانہ پروین کی سربراہی میں محمود آباد کالونی، طارق آباد، نیو بسم اللہ کالونی اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

اس دوران 58 گھروں سمیت دیگر اہم مقامات کی چیکنگ کی گئی،65 افراد کی سی آر او چیکنگ اور چھ گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن ایک فروش ملزم اور ایک بغیر معاہدے کے رہائش پزیر شخص کو گرفتار کر کےمتعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔علاوہ ازیں سی پی او کی ہدایت پر تھانہ مظفر آباد پولیس نے غیر قانونی پٹرول اور گیس ریفلنگ کرنے والے سات ملزمان جن میں عثمان، علی عباس، الطاف، احمد، محمد عدنان، محمد یاسر اور عبدالغنی شامل ہیں کو گرفتار کر کے پٹرول اور غیر قانونی ریفلنگ کا سامان قبضہ میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573037

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں