ملتان۔ 25 اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات ملتان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا،ہفتہ کی شب کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کاامکان ہے۔جمعہ کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35.6اورکم سے کم26.8سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 81فیصداورشام 5بجے 57فیصدتھا۔آج ہفتہ کے روز ملتان میں طلوع آفتاب صبح 5بجکر45منٹ پراورغروب آفتاب شام 6بجکر46منٹ پر ہوگا۔