ملتان۔ 16 اپریل (اے پی پی):ایم ڈی اے کا غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں اور تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے 5 تعمیرات اور 1 غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کا سائٹ آفس سیل کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایات پر خانیوال روڈ نزد چوک رشید آباد چیز اپ شابنگ مال کو سیل کر دیا گیا۔ پرانا شجاع آباد روڈ ناگ شاہ چوک پر رضوان اللہ و امان اللہ کی غیر منظور شدہ دکا نیں
پرانا شجاع آباد روڈ نزد کائیاں پور چوک پر پروفیسر محمود کی غیر منظور شدہ دکانوں سمیت ملک عمران کے زیرتعمیر کمرشل ہال کو بھی سیل کر دیا گیا۔ عسکریہ بائی پاس روڈ پر اعجاز صدیقی کی غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات بھی سیل کر دی گئیں۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا شجاع آباد روڈ پر سمارٹ پریمیئم ہاوسنگ سکیم کے سائیٹ دفاتر سیل کردیے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583113