ملتان۔ 28 اپریل (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے ریسکیو،سول ڈیفنس اور متقلعہ محکموں کو اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1222 کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹ ریسکیو سٹیشن پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔
فرضی مشقوں میں ضلعی محکموں نے کیمپ لگائے اور عملی آپریشن کا مظاہرہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے مشقوں کا معائنہ کیا انہوں نے ریسکیو اور سول ڈیفنس کے آلات کی انسپکشن کی اور بریفننگ لی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول پر ہے تاہم ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ ہے۔
محمد علی بخاری نے مزید کہا کہ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے نقل مکانی سمیت امدادی کارروائیوں کیلئے مکمل پلان تیار ہے اور اس کے لیے واسا،ہائی وے،سول ڈیفنس سمیت تمام اداروں کا مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588826