ملتان میں موسلا دھار بارش،متعدد شاہراہوں پر پانی کھڑا ہو گیا

4

ملتان۔ 26 جون (اے پی پی):ملتان میں جمعرات کے روز ہونے والی موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہوں پر پانی کھڑا ہو گیا،نکاسی نہ ہونے کے سبب ٹریفک جام سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے نکاسی آب کے حوالے سے شہر بھر کا دورہ کیا اور سڑکوں کو کلئیر کرنے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ بارش کڑی جنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 61 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ چونگی نمبر 9 پر 51 اور شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دی۔