ملتان۔ 29 جنوری (اے پی پی):ملتان کے علاقے پیپلز کالونی کے قریب موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو پیپلز کالونی میٹرو اسٹیشن سے ٹریفک حادثے کی کال موصول ہوئی۔
قریبی سٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوائی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو لوڈر رکشہ والا نے ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار پیچھے سے آنے والے ٹرک کے نیچے آگیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عمران ولد حاجی لعل محمد کے نام سے ہوئی جس کی عمر 26 سال تھی۔ترجمان کے مطابق لواحقین ڈیڈ باڈی نشتر ہسپتال منتقل نہیں کرنا چاہتے اس لئے ڈیڈ باڈی کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔