ملتان میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے زیرو ویسٹ مہم کا آغاز

138
World Zero Waste Day
World Zero Waste Day

ملتان۔ 11 دسمبر (اے پی پی):ملتان میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے زیرو ویسٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے عملہ صفائی کی انسپکشن کی اوراندرون شہر سمیت تمام رہائشی علاقوں کو ون ٹائم کلئیر کرنے کا ٹاسک دیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں یکساں مثالی صفائی نظام نافذ کیا جارہا ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایک ماہ میں یہ نظام نافذ کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نجی سیکٹر بھی جدید مشینری اور افرادی قوت کو صفائی مہم میں شامل کرے گا۔