ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 278افراد ریسکیو

64
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 13 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں 285ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 278 افرادکو ریسکیوکیا گیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملتان شہر میں272، شجاع آباد میں 9 اور جلال پور پیر والا میں 4 ایمرجینسیز پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد69ہے،ملتان شہر میں 66 ، شجاع آباد میں 2 اور جلال پور پیر والا میں 1 حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 178میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 170،شجاع آباد میں5 اور جلال پور پیر والا میں 3 میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔اس کے علاوہ 8کرائم اور19متفرق ایمرجینسیز پر شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 278افراد کو ریسکیو کیا گیاجن میں ملتان شہر میں 267،شجاع آباد میں 9اور جلال پور پیر والا میں 2 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔