30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ضلع بھر میں صفائی چیکنگ کیلئے جدید...

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ضلع بھر میں صفائی چیکنگ کیلئے جدید آن لائن مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم

- Advertisement -

ملتان۔ 03 مئی (اے پی پی):ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایم ڈبلیو ایم سی) نے ضلع بھر میں صفائی چیکنگ کیلئے جدید آن لائن مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ہفتہ کے روز ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی دفتر کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کی چیکنگ کیلئے قائم مانیٹرنگ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ایم ڈبلیو ایم سی کے چیف فنانشل آفسیر کبیر خان، سنئیر منیجر آپریشن انوار الحق اور آئی ٹی ہیڈ محمد عمران نے مانیٹرنگ کنٹرول روم سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم سے ویسٹ کولیکشن اور وہیکلز آپریشن کا معائنہ کیا جبکہ ضلع ملتان کی چاروں تحصیلوں میں صفائی آپریشن کی آن لائن انسپکشن کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران ضلع ملتان میں روزانہ 11 سو ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا جارہا ہے،نجی کنٹریکٹرز کو تحصیل لیول پر مثالی صفائی یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن پورٹل کے ذریعے کنٹریکٹرز کو ناقص کارکردگی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا

- Advertisement -

صفائی آپریشن کی گاڑیوں پر ٹریکرز کے ذریعے ویسٹ کولیکشن کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591931

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں