- Advertisement -
ملتان۔ 04 مارچ (اے پی پی):ملتان پولیس تھانہ نیو ملتان کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں 01 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر کے منشیات فروش خاتون شریفاں بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان احمد نواز نے سب انسپکٹر خالد شاہد اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کیا اور برآمدگی کی۔گرفتار ملزمہ کے خلاف تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568787
- Advertisement -