ملتان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،دوملزمان گرفتار

6
two suspects arrested
two suspects arrested

ملتان۔ 23 جون (اے پی پی):ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قطب پورنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتانی گیٹ ناگ شاہ چوک کے قریب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش محمد عرفان اور عمران مصطفی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اڑھائی کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔