23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار

ملتان پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

ملتان۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ملتان تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1800 گرام چرس برآمد کرلی۔

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ محمد کلیم ڈوگر نےاپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ احمد آباد کے قریب قبرستان چوک پر ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش ملزم فرمان علی ولد محمد اقبال قوم ڈوگر کو گرفتار کیا،

- Advertisement -

ملزم سے برآمد ہونے والی 1800 گرام چرس پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ دہلی گیٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385787

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں