16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان پولیس کی کارروائی، قتل و راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب...

ملتان پولیس کی کارروائی، قتل و راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تین مجرم گرفتار

- Advertisement -

ملتان۔ 24 فروری (اے پی پی):ملتان پولیس نے قتل و راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تین مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ مظفرآباد پولیس نے پیر کے روز قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد وسیم جبکہ راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد آصف اور محمد عابد کو گرفتار کیا۔

گرفتار مجرم وسیم کم سن بچے کے اغواء اور قتل کے اغواء کے مقدمہ میں جبکہ آصف اور عابد راہ زنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کی جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی مدد سے مذکورہ مجرمان کو گرفتار کیا گیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565613

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں