ملتان ڈویژن میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام تیز کردیا گیا ہے،کمشنر

76
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

ملتان ۔ 17 فروری (اے پی پی):کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام تیز کردیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ڈویژن کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمشنر نے بیوٹیفکیشن اور گڈ گورننس اصلاحات پر خصوصی فوکس کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات آپریشن اور پرائس کنٹرول اقدامات کو مزید تیز کرنے کا ٹارگٹ سونپا ہے۔

کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ تجاوزات آپریشن کا ملبہ صاف کرکے بازاروں میں یکساں برینڈنگ کی جارہی ہے،تجاوزات کی روک تھام کیلئے مارکیٹس میں مستقل کیمپ قائم کردیے گئے ہیں،چاروں اضلاع میں نئی یادگاریں تعمیر کرنے کا آغاز ، سرکاری اداروں کی دیواریں پینٹ کی جائیں، ہسپتالوں میں خدمت کاؤنٹر قائم ،وارڈز اپ گریڈیشن کیلئے نجی سیکٹر کی مدد لی جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام پروگراموں کی کڑی مانیٹرننگ کرکے عوامی فیڈ بیک لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی کامیابی کیلئے نجی کنٹریکٹرز کی کارکردگی کا کڑا احتساب کیا جارہا ہے،پارکس اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے،ڈیجیٹل ٹریفک سگنل سسٹم دیگر اضلاع میں بھی لانچ کیا جائے،لوکل گورنمنٹ اور کارپوریشن کے فنڈز سے نئے عوامی منصوبوں کا آغاز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں پرائس کنٹرول مہم تیز کردی گئی ہے اوربازاروں اور چوکوں کی بیوٹیفیکشن کرکے عوام کو ریلیف دیں۔ملتان:ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری ،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش اور ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی اور بریفننگ دی۔