ملتان۔ 09 فروری (اے پی پی):ملتان کے تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 11 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی عمر فاروق جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان محمد عمران اور محسن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مزکورہ منشیات کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزمان منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔
ابتدائی تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ملتان کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو ہمارے معاشرے میں دن بدن بڑھتی جا رہی ہے،منشیات فروش ہمارے دشمن ہیں جو ہماری نسلوں میں زہر پھیلا رہے ہیں،منشیات کے خاتمے اور ڈرگ فری معاشرے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں خلاف کریک ڈاؤن تب تک جاری رہے گا جب تک اس لعنت کو جڑ سے ختم نہیں کیا جاتا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557809